• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیشن یارڈ سے درخت کاٹ کر فروخت کردیے گئے ہیں، ریلوے محنت کش یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین اوپن لائن کے مرکزی جنرل سکرٹری محمد اقبال شاد نے اپنے ایک بیان میں ڈیرہ غازی خان سیکشن اور بہاولنگر سیکشن میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے اراضی اور سرسبز درختوں کی کٹائی کی سرپرستی بعض ریلوے افسران کر رہے ہیں، بدلی مزاری اسٹیشن یارڈ کے ارد گرد گزشتہ برس اپریل 2019 میں کئی لاکھ روپے کے سرسبز درخت کاٹ کر فروخت کر دیے گئے اور اب نومبر 2020 میں دوبارہ بدلی مزاری اسٹیشن سے 185 - 186 ایک کلو میٹر کی حدود میں کیکر کے بڑے اور شیشم کے درمیانے درخت کاٹ کر ٹمبر مافیا کے ہاتھوں فروخت کردیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ ادو تا فاضل پور سیکشن کی ریلوے اراضی پر ناجائز کاشت کاری اور درختوں کی فروخت میں 4 ریلوے ملازمین حصہ دار ہیں، اقبال شاد نے ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر سے صورت حال کا نوٹس لینے اور ذمہ دار ریلوے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین