• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن کے ڈویلپر کو جاری کال اپ نوٹس غیرقانونی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن کے ڈویلپر کو جاری کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت میں پٹیشنر زین مرتضی زیدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے آفیسرز ٹاؤن بیس سال قبل بنایا گیا معاہدے کے مطابق سیوریج بچھائی گئی پختہ سڑکیں بنیں، سٹریٹ لائٹ کا بھی انتظام کیا گیا، مزید مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار ہیں اس لیے ایک شہری کو کال اپ نوٹس غلط ہے، ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے لازمی شہری سہولیات کو ٹاؤن فراہم نہیں کیا۔
تازہ ترین