• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر حفاظتی جالی چوری کرنیکی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس نے حفاظتی جالی چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دیگر دو ساتھی فرار، مقدمہ درج۔ ڈی ایس پی موٹروے حسن بھٹی موٹروے بیٹ 22، M-4 دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پٹرولنگ پر تھے کہ اسی دوران چند مشکوک اشخاص نظر آئے جن کو اینٹی کرائم سکوارڈ کے ہمراہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان فرار ہوگئے جن کا ایک ساتھی محمد عمران کو گرفتار کرکے قبضے سے 2 رول جالی برآمد کرلی، اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم عمران کو اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین