پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورؤ آہلو والیا کو دفترِ خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔
ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔
ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تازہ ترین بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے گاؤں گڑھی کا ایک 33 سالہ رہائشی شہید ہوا ہے۔