• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والا گرفتار

اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروش کرنے والا بشیر قائداعظم یونیورسٹی کا ہی ملازم ہے، ملزم سے 1200 گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزم بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد بشیر پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین