• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: نواز شریف کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ماں سب کی سانجھی ہوتی ہے، امید ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی والدہ کی وفات پر سیاست سے گریز کرے گی۔

یہ بات مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے میاں نواز شریف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے ہونے والی فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کے بعد پارٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ملک نور اعوان نے اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف سیاسی انتقام کی حد ہوچکی ہے، پہلے اہلیہ کو سنگین بیماری کی حالت میں چھوڑ کر عوام کی خاطر جیل بھگتنے پاکستان چلے آئے۔


انھوں نے کہا کہ  اب انکی والدہ کو بھی اس بڑھاپے میں حکمرانوں نے جس طرح ذہنی اذیت دی۔ اس کے باعث ان کی صحت نہیں سنبھل سکی اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں جبکہ حکومتی انتقام کے سبب میاں نواز شریف والدہ کی تدفین میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینیئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ حکمراں انتقام میں اتنا آگے نہ جائیں کہ رشتوں کا تقدس بھی پامال ہونے لگے۔

تازہ ترین