• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وےصنعتی ایریا تھانے کی حدود گل گوٹھ پریشان چوک کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا،پولیس کے مطابق مقابلے میں دو ملزمان زاہد علی اور اعظم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمع رائونڈز اور چرس بھی برآمد کی گئی ہے،ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،فیروزآبادپولیس نے امیر خسرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی اکبر اور جبار عرف گھنٹہ زخمی حالت میں فرار ہوگئے،زخمی ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول ،چھینا ہوا موبائل فون، چھینی ہوئی رقم اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین