کراچی(اسٹاف رپوٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں نائب امیر کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، سکریٹری کراچی عبدالوہاب،چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ،ایگز یکٹو ڈائر یکٹر راشد قریشی،انجینئرصابر احمد و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پرکورونا ٹیسٹ،ڈس انفیکشن اسپرے،ڈینگی اسپرے،اکسیجن سلنڈرز کی دستیا بی سمیت دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر کے دوران بھی لوگوں کی مدد کرے گی۔انہوں نے صاحب ثروت افراد سے بھی اپیل کی کہ الخدمت کے تحت کوروناوائر س کا ٹیسٹ جو صرف3000روپے کیا جارہا ہے اس کا تسلسل برقراررکھنے اور آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کیلئے الخدمت کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ الخدمت نے بڑی تعداد میں سانس کے مریضوں کوآکسیجن سلنڈرز بھی مشکل حالات میں مفت فراہم کیے۔شہر بھر میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا۔الخدمت نے اس دوران جدید کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کی، جہاں اب بھی نتہائی ارزاں نرخوں پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جار ہی ہے۔