• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس کارنر، بڑی تعداد میں طلبہ مستفید ہورہے ہیں، افتخار شالوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سی ایس ایس کارنر کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور کراچی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں ان کلاسز سے استفادے کے لئے رجوع کیا ، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے دورے کے موقع پر کہی جہاں طلبہ و طالبات کو سی ایس ایس امتحان برائے سال 2021 ء اور 2022 ء کی تیاری کے سلسلے میں سابق بیوروکریٹس، اعلیٰ افسران، شہری انتظامیہ کے عہدیداران، پروفیسرز اور اساتذہ کرام اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں امتحان کی تیاری کرا رہے ہیں، سی ایس ایس کارنر کی یہ سہولت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام مفت فراہم کی جا رہی ہے اور یہاں طلبہ و طالبات کو کتابیں اور دیگر مواد بھی کے ایم سی کی جانب سے دیا جا رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر و کمشنر نے کہا کہ فریئر ہال کے علاوہ المرکز اسلامی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں بھی سی ایس ایس کارنر قائم کیا گیا ہے تاکہ اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں کو سہولت ہو، انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے وقت کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے غیرضروری مشاغل میں صرف کرنے کے بجائے پوری توجہ اپنی تعلیم پر دیں ۔

تازہ ترین