• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، اپوزیشن بداعتمادی خطرناک حد تک بڑھ چکی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال بلاول بھٹو کورونا وائرس کا شکار، جلسے ملتوی نہ کرنے کا اعلان، ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔

حکومت کو ان جلسوں کوروکنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بداعتمادی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

،حکومت نے جلسوں کو بزور طاقت روکنے کی کوشش کی تو نیا سیاسی موڑ آئے گا ۔

وزیراعظم عمران خان آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن قیادت سے فرداً فرداً بات کریں۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ جہاں بھی مجمع اکٹھا ہوگا وہاں کورونا پھیلے گا، تیس چالیس ہزار لوگوں کے اجتماع میں ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے، آج تک کسی جلسے میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے، اپوزیشن کورونا کے معاملہ پر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

تازہ ترین