• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کےعادی افرادکیلئے ’’امنگ ٹیلی ہیلتھ‘‘سروس کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر "صحت کہانی" ڈاکٹر سارہ سعید سے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعہ ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے منشیات کے عادی افراد کے لئے ٹیلی سروس تیار کرنے کی منظوری دی۔ اس ٹیلی سروس کا نام "امنگ ٹیلی ہیلتھ" ہوگا۔امنگ ٹیلی ہیلتھ کے ذریعہ منشیات کے عادی افراد کو موبائل کے ذریعہ بلا معاوضہ اور رازداری میں خدمت مہیا ہونگی۔
تازہ ترین