• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شادی ہال،متعدد دکانیں سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون کے دوران 7 تجارتی مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔پیراں غائب روڈ پر 2 شادی ہال سیل کر دئیے گئے جہاں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی۔اس کے علاوہ چار دکانیں اور ایک میڈیکل سٹور بھی سر بمہر کردیا گیا۔کاروائی کی قیادت پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے کی۔کریک ڈائون وہاڑی چوک،جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم،گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں کیا گیا۔
تازہ ترین