• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، آن لائن کلاس لیتے ہوئے ٹیچر کا انتقال

سعودی عرب کے شہر دمام میں محمد حسن نامی استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مذکورہ استاد آن لائن کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گرے اور چند لمحوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

استاد محمد حسن انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مضامین کی آن لائن کلاس ’مدرستی‘ (مائی سکول) نامی پلیٹ فارم پر لیتے تھے۔

مدرستی نامی یہ پلیٹ فارم سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے دوران آن لائن کلاسوں کے لیے بنایا ہے جس کی رسائی 6 ملین طالب علموں تک ہے۔

ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ کلاس کے دوران استاد سے رابطہ منقطع ہو جانے پر کئی طلبہ اور ساتھی اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی کہ وہ کلاس لیتے ہوئے چل بسے۔


اطلاع ملتے ہی فوراً ہی کئی رفقائے کار اپنے ساتھی ٹیچر کی مدد کےلیے ان کے گھر پہنچ گئے، اسی دوران ہلال احمر کو بھی طلب کر لیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وہ پانچ برس قبل اس فیلڈ سے وابستہ ہوئے تھے۔

اسکول کے ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ انہیں اپنے رفیق کار کی موت کا علم ڈیوٹی ختم ہونے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

تازہ ترین