• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف والدہ کی نماز جنازہ ادا کرنے مسجد پہنچ گئے

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن میں اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ ادا کرنے مسجد پہنچ گئے۔

اسحٰق ڈار اور ان کے بیٹے علی ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ مسجد پہنچے ہیں، واضح رہے کہ لندن سمیت برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب ان دنوں مسجد میں باجماعت نمازوں کا سلسلہ موقوف ہے۔

بیگم شمیم اخترکی میت آج شام لندن سے پاکستان روانہ کی جائے گی۔

دوسری جانب بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے اندر وسیع جنازہ گاہ تیار کی گئی ہے۔

متوقع طور پر ڈاکٹر راغب نعیمی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔


اس ضمن میں مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نماز جنازہ کے حوالےسے حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا طارق جمیل آج کل وزیرِاعظم ہاؤس میں پائے جاتے ہیں، اس لیے نواز شریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ پڑھانے کے لیے مولانا راغب نعیمی کا نام زیرِ غور ہے۔

تازہ ترین