• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ قریشی،عمران یونس کے والد محمد یونس انتقال کرگئے

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ) معروف ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، عمران یونس کے والد اور ناصر قریشی کے سسر پی ٹی آئی بریڈفورڈ کے رہنما محمد یونس کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، وہ تین ہفتوں سے بریڈفورڈ کے بی آر آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے۔مرحوم مقامی کمیونٹی میں انتہائی اچھی شہرت رکھتےتھے، مرحوم کا تعق حضرہ اٹک پاکستان سے تھا، ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کو ادا کی جائے گی جس میں قریبی عزیز اقارب شرکت کریں گے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم محمد یونس کو بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ مرحوم کے انتقال پر مقامی بریڈفورڈ کی پاکستانی کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین