• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

​ مصطفیٰ کمال نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں،الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان میں حکمران توبہت ہیں لیکن حکومت دور دور تک نہیں ہے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفیٰ کمال نے مرکز سے صوبوں تک نااہل ٹولے کوبے نقاب کردیا،ہمارے قائدانتہائی اخلاص کے ساتھ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں۔اپنے بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ تخت کراچی پربراجمان وزیر اعلیٰ سندھ شہرقائد کے شہریوں سمیت اہلیان سندھ کی بجائے صرف زرداری خاندان کی انتھک خدمت اورخوشامد کررہے ہیں ۔پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی والے نااہلی ،بدعنوانی اوربدانتظامی کی میراتھن ریس میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن وزیراعظم نہیں وزرائے اعلیٰ کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاوعدہ وفاکریں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت کی تکمیل نہیں ہوگی۔
تازہ ترین