• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، زیارت، قلات اور ہرنائی میں موسم مزید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گوادر میں درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین