• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور، بابا گرو نانک کا 551 واں جنم دن منایا جارہا ہے


کرتارپور میں باباگرو نانک کا 551 واں جنم دن آج منایا جا رہا ہے لیکن کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت وہاں تقریب کا انعقاد نہیں کیا جا رہا۔

شکر گڑھ میں بابا گرونانک کے551 ویں جنم دن پر یاتریوں کی کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے، دربار میں داخلے کے لیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کرتارپور میں جنم دن کی باقاعدہ کوئی تقریب نہیں ہوگی۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے، بذریعہ راہداری یاتریوں کو نہیں آنے دیا جا رہا۔

پاکستانی اور بھارتی سکھوں کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو بابا گرونانک کے جنم دن پر بھارت یاتریوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دے اور اُن کی خواہش ہے کہ بھارت کرتار پور راہداری کو کھول دے۔

تازہ ترین