• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ، پی سی بی چیلنجرز کی 5 رنز سے کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ہفتے کو پنڈی میں چیلنجرز نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے ۔ حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے ۔ عالیہ ریاض نے37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے ۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سےفاطمہ ثناء،صبا نذیر اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔ بسمہ معروف کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین