• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی وارننگ، پی سی بی کو تنقید کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملنے والی وارننگ پر پی سی بی کو میڈیا کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ای میل کے ذریعے کرکٹ نیوزی لینڈ سے رابطہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو پیر سے پریکٹس کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مشکل دورے کی تیاری کرسکیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطے کے بعد قومی اسکواڈ کے آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔آئسولیشن میں نرمی کےبعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے، کھلاڑیوں کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی ہے، اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کر سکیں گے۔

تازہ ترین