• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم ڈی سی کے طلبا کا احتجاج، امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا نے پریس کلب کے باہر امتحانات کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ کالج میں تعلیمی نظام برباد کردیا گیا ہے، پچھلے دو برس سے امتحانات نہیں لئے گئے ، انتظامی طور پر کے ایم ڈی سی کو تباہ کیا جارہا ہے، طلبا کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے، انتظامی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ سال بھی امتحان نہیں ہوئے اور رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات منسوخ کر دئے ہیں، سات سو سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، ہمارے ساتھ کے دوسری جامعات کے طلبہ ہم سے دو سال آگے نکل چکے ہیں، میڈیکل کلاسز کے پہلے سمسٹر کے امتحانات 2019 میں ہونا تھے جو اس سال بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، جس طرح دیگر شعبوں کے بچوں کے آن لائن امتحان لئے جارہے ہیں ہمارا بھی اسی طرح امتحان لیا جائے۔

تازہ ترین