• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا آغاز کل ہوگا، 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں جائینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے پولیو سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 30 نومبر سے 6 دسمبر 2020 تک پولیو مہم چلائی جائے گی، اس مہم میں سندھ کے 29 اضلاع میں 90 لاکھ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے کراچی میں مقیم ہیں، اس مہم کے دوران ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ، ترجمان ای او سی سندھ کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں مارچ سے جولائی تک پولیو مہم نہیں جلائی جاسکی لیکن اگست 2020 سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ہر مہینے پولیو مہم جلائی جا رہی ہے، اگر ہم اسی رفتار کے ساتھ پولیو مہم جاری رکھیں گے تو جلد ہی اس کے بہترین نتائج سامنے آئنگے، پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ملک رہے گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین