• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی توہین، عالمی جرم قراردینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اوآئی سی کا مطالبہ مذہب کی توہین کو عالمی جرم قرار دینے کی حمایت کرتے ہیں،اقوام متحدہ توہین آمیز خاکوں اورمذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کیلئے قرارداد جاری کرئے،آزادی اظہار رائے کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔اوآئی سی اقوام متحدہ اور عالمی برداری مذہب کی توہین اور توہین آمیز خاکوں کو عالمی قوانین کے تحت جرم بنانے کیلئے عملی طور پر کام کرے۔اپنی رہائش گاہ پر عمائدین شہر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے توہین آمیز خاکوں کے خلاف آوا ز بلند کریں۔

تازہ ترین