• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیسی ،20 سے زائد ڈاکٹرز وافسران میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (اعجاز احمد، اسٹاف رپورٹر) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، ادارے میں معمول کے مطابق کام جاری ہے جس سے مزید افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 20 سے زائد ڈاکٹرز ور دیگر افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، لیکن دیگر افراد کے بچائو کی خاطر کسی قسم کے اقدامات نہیں سامنے آ ئے۔ گذشتہ برس سیسی ہیڈ آفس میں صرف 2 افسران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہیڈ آفس ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا تھا ، تاہم کورونا کا دوسرا فیز آنے پر سیسی میں کورونا پر کوئی توجہ دی جارہی ہے نہ سوشل سیکورٹی میں رجسرڈ تحفظ یافتہ مزدوروں اور ان کے لواحقین کے تحفظ کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں موقف جاننے کے لیے کمشنر سیسی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین