• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز سے ملازمین کی برطرفی مجرمانہ ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے پاکستان اسٹیل سے 4500 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے فیصلے کو ظالمانہ اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں ملازمین کو یک قلم جنبش نکالنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،حکومت نے انتخابات سے قبل ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر اس حکومت کے دور میں اب تک لاکھوں افراد بے رو گار ہوچکے ہیں، پاکستان اسٹیل کو نجی سکٹر میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں،حکومت پاکستان اسٹیل کے حالات کو بہتر بناکر اسے مضبوط ادارہ بنائے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی ہزاروں افراد ملازمت سے محروم ہوچکے ہیںاور اب پاکستان اسٹل سے وفاق نے نکالے جانے والے ملازمین کو کوئی متبادل روزگار کا پروگرام بھی نہیں دیا ہے جس سے لوٹ مار میں اضافہ ہوگا،کئی کئی سال اس ادارے کو دینے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین