• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ڈیرہ مراد جمالی ( نا مہ نگا ر )ڈیرہ مراد جمالی کے قر یب سیکو رٹی فو رسز نے جعفر ایکپسر یس کو بم سے اڑ انے کی کوشش ناکام بنا کر ٹر یک میں نصب دھما کہ خیز مو ادبر آمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈ یر ہ مراد جما لی کے قر یب پولیس تھا نہ نوتا ل کی حددو میں سیکو رٹی فورسز نے تخر یب کا ر ی کی کو شش نا کا م بنا تے ہوئے ٹر یک میں نصب ساڑھے تین کلو دھما کہ خیز مو اد بر آمد کر لیا پولیس کے مطابق دھما کہ خیز مو اد پنڈ ی سے کو ئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس مسافر ٹر ین کو اڑا نے کی غر ض سے رکھا گیا تھا جس کو سیکو رٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ۔

تازہ ترین