• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی میں جعلی تعلیمی اسناد کے حامل ملازمین کی موجودگی پر انکوائری شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرکاری ٹی وی میں جعلی تعلیمی اسناد کے حامل ملازمین کی موجودگی کا انکشاف انکوائری شروع کر دی گئی۔سرکاری ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے کنٹرولر ایڈ من نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھا ہے،مراسلے کے ساتھ جعلی تعلمی اسناد کی کاپیاں اور ملازمین کے کوائف بھی ایف آئی اے کو موصول ہو گئے ہیں ۔ابتدائی طور پروصول ہونے والے کیسز پر کارپوریٹ ایف آئی اے کرائم سرکل میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،جعلی تعلیمی اسناد کے حامل دیگر ملازمین کے کیسز بھی ایف آئی اے کو روانہ کئے جائیں گے،جعلی تعلیمی اسنا د پر مبنی ابتدائی کیسز کا تعلق کراچی سینٹر کے شعبہ ایڈیٹوریل ،گرافکس اور پی بی سے بتایا جاتا ہے۔معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین