• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوڈ 19 سے خطرناک، ملازمین کی برطرفی قابل مذمت ہے، شرجیل میمن

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سند ھاسمبلی شرجیل انعام میمن نے اسٹیل مل کے ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کووڈ 19 سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ وفاقی حکومت پی ڈی ایم بنانے کی وجہ پوچھہ رہی ہے۔وجہ یہی ہے کہ آپ 4500 ملازموں کو بیروزگار کر رہےہیں جو کے تنہا نہیں بلکہ اپنے خاندانوں کے کفیل تھے۔

تازہ ترین