• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ کراچی کی صنعتوں میں گیس پریشر صفر، پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ کراچی کی صنعتوں میں گیس پریشر صفر، پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر،وزارت پیٹرولیم نے زائد نرخوں پر صنعتکاروں کی رضامندی کے باوجود گیس کی سپلائی یقینی نہیں بنائی۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے صنعتوں میں ایک ہفتے سے گیس کی شدید قلت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پریشر صفر ہونے کی وجہ سے سائٹ کے علاقے میں پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں اور برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔

جس سے برآمدی آرڈرز کے منسوخ ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں لہٰذا حکومت سوئی سدرن گیس کو پابند کرے کہ وہ وعدے کے مطابق سائٹ کی صنعتوں کو بلاتعطل مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی سپلائی یقینی بنائے تاکہ پیداواری سرگرمیاں مکمل صلاحیت کے ساتھ جاری رکھی جاسکیں اور غیر ملکی خریداروں کو بروقت شپمنٹ ممکن بنائی جاسکے۔

عبدالہادی نے کہاکہ وزارت پیٹرولیم وتوانائی کے ساتھ متعدد اجلاسوں میں صنعتکاروں سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ موسم سرما میں بلاتعطل اور مکمل گیس پریشر کے ساتھ گیس کی سپلائی چاہتے ہیں تو انہیں اگلے5ماہ کے لیے یکم اکتوبر2020 سے 28فروری2021 تک کی مدت کے لیے گیس کے پرانے نرخوں 786روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی بجائے نئے نرخوں 930روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس لینا ہوگی۔

جس پر صنعتکاروں نے رضا مندی ظاہر کی تھی اور وزارت پیٹرولیم نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے۔

تازہ ترین