• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کے کم پریشر کا سبب بننے والے مسائل کو حل کیا جا ئے‘ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور ( نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے موجودہ گیس کے کم پریشر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں گیس کے کم پریشر کا سبب بننے والے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائینگے اور اگر اس دوران کو ئی بھی مسئلہ پیش آیا تو اُس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام جو کہ پہلے ہی مہنگائی جیسے بوجھ کے نیچھے اپنی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں وہی گزشتہ ایک ماہ جب سے سردی کی لہر شروع ہوئی ہے گیس کے کم پریشر نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہیں جہاں گھریلوں خواتین سارا دن گیس کے آنے کی راہ دیکھتی ہیں وہی لوگ صبع بغیر ناشتہ کے اپنے دفاتر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان انصاف کی حکومت نے غریب عوام کے ساتھ جو جھوٹے دعوےکئے تھے اُن میں کو ئی صداقت نظر نہیں آتی وہی سرد موسم میں گیس کانہ ہونا سراسر زیادتی ہے۔
تازہ ترین