• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ریسکیو سوات نے سرگرمیاں تیزکردیں

پشاور (اے پی پی) ضلع سوات میں کرونا وائرس کی نئی لہرکے پیش نظرریسکیو1122 سوات نے مختلف علاقوں میں سرگرمی تیزکردی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسوات ملک شیردل خان کے زیرنگرانی ریسکیو1122کے ضلعی دفترسیدوشریف سوات میں ایک اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں ضلع بھرکے تمام تحصیلوں کے انچارج نے شرکت کی۔اجلاس میں اہلکاروں کوروزانہ کی بنیادپرکروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعملدآمداجاگرکرنے کی سخت ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین