• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹھ عبدالستار جھائو میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ اہل علاقہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اہلیان گوٹھ عبدالستار جھاؤ نے کہا ہے کہ ان کا گاوں زندگی کی دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر آواران کے نام ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کی آبادی 2018 تک 1400کے لگ بھگ تھی قرب و جوار سے دیگر آبادی کی گاؤں کی طرف نقل مکانی سے گاؤں کی موجودہ آبادی دو ہزار افراد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سڑک کی ناگفتہ بہ صورت اور بنیادی مراکز صحت سے دوری کی وجہ سے علاقے کے عوام کو صحت کی سہولت کے حوالے سے انتہائی پریشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل جھاؤ میں اس وقت دو بنیادی مراکز صحت اور ایک رورل ہیلتھ سینٹر ہے، بنیادی مرکز صحت میتگو گاؤں سے 35کلومیٹر دور واقع ہے۔ سڑکوں کی ناگفتہ صورتحال کے باعث مریض کو وہاں تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر تک کا فاصلہ 27کلومیٹر ہے جہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ سے زائد لگتا ہے بنیادی مرکز صحت بگاڑی زیلگ تک گاؤں کا فاصلہ 48کلومیٹر ہےجب تک بنیادی مرکز صحت کی منظوری نہیں دی جاتی تب تک گاؤں میں عارضی ہیلتھ سینٹر کے قیام کے لیے فوری اقدام اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین