• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بولی وڈ اداکاروں کے آخری ایام تکلیف میں گزرے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے کئی معروف چہروں کے آخری ایام کافی خراب حالات میں گزرے ۔ پیسوں کی کمی اور تنہائی کی وجہ سے انہوں نے اتنے برے آخری ایام گزارے جو انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھے تھے ۔ اپنے وقت کی مشہور اداکارہ پروین بابی کی موت کافی دردناک تھی ۔ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے مطابق پروین بابی کو پیرانائیڈ اسکتزوفرینیو بیماری ہوگئی تھی ۔ اس بیماری سے وہ کبھی شفایاب نہیں ہوسکیں ۔ 20 جنوری 2005 کو انہوں نے تنہا گھر میں دم توڑا تھا ۔ تین دن تک ان کی لاش گھر میں سڑتی رہی تھی ۔ سنیل دت کی فلم ہمراز سے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کرنے والی ویممی ، فلم کی کامیابی کے بعد اسٹار بن گئی تھیں ۔ مگر بڑھتے قرض ، بگڑتی فیملی لائف اور قرض کے بوجھ کی وجہ سے ان کا کریئر خراب ہوتا چلا گیا ۔ جگر کی بیماری ی وجہ سے 22 اگست 1977 کو ویممی کی موت ہوگئی ۔ ویممی کی لاش کو ٹھیلے پر رکھ کر شمشان گھاٹ لے جانا پڑا تھا ۔ لیجنڈ اداکار اے کے ہنگل کی زندگی کے آخری ایام بھی تنگ دستی میں گزرے ۔ اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے ایک خستہ حال گھر میں گزارے تھے ۔ 26 اگست 2012 کو ان کی موت ہوگئی تھی ۔ اداکارہ گیتا کپور نے پاکیزہ جیسی فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا ۔ آخری وقت میں ان کے بچوں نے ان کی خبر نہیں لی ۔ تکلیف میں ہی ان کی زندگی کا اختتام ہوا ۔ ان کی موت 26 مئی 2018 کو ہوئی تھی ۔ کئی بڑی فلموں میں چھوٹے ، مگر یادگار کردار ادا کرچکے سیتارام پنچال کی موت اگست 2017 میں ہوئی تھی ۔ سیتارام کو کڈنی اور زبان کا کینسر تھا ، مگر اس کا علاج کرانے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے ۔ اچلا سچدیوا نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے فلم میں کاجول کی دادی کا کردار ادا کیا تھا ۔ 2012میں پونے کے ایک اسپتال میں ان کا انتقال ہوا تھا ۔ امریکا میں مقیم ان کے بیٹے نے ان کی خبر نہیں لی تھی ۔ بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور ڈائریکٹر بھگوان دادا کو کافی کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایک وقت ایسا تھا جب جوہو میں ان کا 25 کمروں کا بنگلہ تھا ۔ ان کے پاس کئی گاڑیاں تھیں ، مگر کریئر میں ایسی تنزلی آئی کہ انہیں دادر کے دو کمرے والی چال میں رہنا پڑا تھا ۔ 2002میں ان کا انتقال ہوگیا تھا ۔ مشہور اداکارہ مینا کماری کی زندگی کا اختتام بھی کافی تکلیف میں ہوا تھا۔

تازہ ترین