• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی تبدیلی کیلئے سسرال والے دباؤ ڈال رہے ہیں، واجد خان کی بیوہ کا الزام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کے دور میں بولی وڈ نے کئی ستاروں کو کھو دیا۔ انہیں میں سے ایک نام واجد خان کا ہے۔ میوزک کمپوزر واجد خان نے یکم جون 2020 کو طویل عرصہ بیماری کے بعداس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال نے پورے بھارت کو ہلاکر رکھ دیا۔واجد خان کے انتقال کے بعد موسیقی کی دنیا کی مشہور جوڑی ساجد۔واجد ٹوٹ گئی۔ حال ہی میں مرحوم واجد خان کی بیوی کماالرخ خان نے اپنے سسرال والوں پر کچھ سنگین الزام لگائے ہیں۔ ان کے الزاموں سے واجد خان کی فیملی کے درمیان ان کا سفر مشکل لگ رہا ہے۔ واجد خان کی بیوی کماالرخ خان نے الزام لگایا ہے کہ واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ واجد خان کی بیوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کیسے واجد خان کے انتقال کے بعد ان کے کنبے کےوالےان کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے واجد خان کے ساتھ انٹر۔کاسٹ میرج کی تھی۔ اس لئے اب ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔واجد خان کی بیوی نے سوشل میڈیا پر بیحد لمبی چوڑی پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں پارسی تھی اور واجد مسلم۔ یوں سمجھ لیجئے ہم کالج کے سویٹ ہارٹس تھے۔ جب ہم نے شادی کی تو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کی۔ میں اس پر آپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ کیسے انٹر۔کاسٹ میرج کے بعد اب میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتا جا رہا ہے۔ یہ بیحد شرمناک اور سب کی آنکھیں کھول دینے والا ہے۔تاہم ابھی تک واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان کی بیوی کے الزاموں پر کسی بھی طرح کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ انتظاراس بات کا ہے کہ واجد خان کا کنبہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے اور اپنی صفائی میں کیا کہتا ہے۔ یاد رہےکہ واجد خان کو خراب صحت کے باعث مئی 2020 میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد یکم جون کو ان کا انتقال ہو گیا۔

تازہ ترین