کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں نامعلوم خاتون سمیت 4افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی جام صادق پل کے قریب ٹریفک حاد ثے میں نامعلوم خا تون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ، لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں 35سالہ خاتون کی شنا خت نہیں ہوسکی، جب کہ جاں بحق ہو نے والے دو افراد کی شناخت 20سا لہ عبداللہ ولد حمیداورحاجی 60سا لہ یاسین ولد اللہ یار اور زخمی کی 17سالہ عبدالشکور ولد اللہ داد کے نام سے ہو ئی ہے۔ نیو سبزی منڈی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی کی عمر45سال ہے ، پولیس نے ضابطے کارروائی کے بعد لاش ورثا سرد خانے منتقل کردی۔