• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھری کے وار اور فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،جبکہ ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق قائد آبادکوہاٹ کالونی کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی عمر32سال ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔عید گاہ تھانے کی حدودفائر بریگیڈآفس کے قریب فاءرنگ سے 45سالہ گل صاحب ولدحکیم بادشاہ جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی ،پو لیس کے مطابق جاءے واقع سے ایک پستول، موٹرسائیکل بر آمد کرلی ،جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے علاوہ ازیں ساءٹ سپر ہا ئی وے تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم 60سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش عباسی عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہواہے ،موت طبعی ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔

تازہ ترین