• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کیخلاف مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، جس کے خلاف سرائیکی عوامی تریمت تحریک،سرائیکی عوامی سنگت پاکستان،سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی،پاکستان سرائیکی پارٹی،پاکستان سرائیکی اتحاد کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مقررین نے چیف جسٹس اور سندھ حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا،اس موقع پر تریمت تحریک کی رہبر عابدہ بتول ،صدر کرن لاشاری،جنرل سیکریٹری سعدیہ شکیل،ادی نیناں،انیلہ عابد،مشتاق فریدی،تحریک انصاف کی رہنما پروین،حسنین ایڈووکیٹ، عبدالجبار عباسی،فیصل کھرل اور رہنما موجود تھے، عابدہ بتول مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحہ کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کیا اور سرائیکی قوم کو گینگ کہنے والے متعصب پولیس افسر کو برطرف کرکے مقدمہ چلایا جائے ۔کرن لاشاری نے کہا کہ بے گناہوں. کا ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مظلومومں کو انصاف فراہم کیاجائے.مشتاق فریدی نے کہا کہ پانچ مزدوروں کو محض سرائیکی ہونے پر قتل کیا گیا، چیف جسٹس،سندھ حکومت اور ارباب اختیار مظلوموں کو انصاف دلائیں.تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین نے کہا کہ پولیس میرے ڈرائیور عباس کو گھر سے لے گئی اور قتل کر دیا،چیف جسٹس اور سندھ حکومت واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں۔

تازہ ترین