• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف میڈیا وومن کی 14 رکنی ٹیم نے کونسل کی پریذیڈنٹ حمیرا موٹالہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورہ کا انتظام و اہتمام ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان کے صحافی منظور حسین انگاریہ نے کیا تھا ، اس موقع پر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے تفصیلی دورہ اور معائنہ کے بعد گڈانی شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں وائس چیئرمین احمد اللہ ، سیکریٹری جنرل آصف علی خان ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی فرخ پنجوانی اور عامر ستار نے ٹیم کو ایک خصوصی بریفنگ بھی دی۔

تازہ ترین