• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا پانچ سالہ وژن، ٹاپ ٹین ٹیسٹ ٹیموں میں شمولیت، وائٹ بال ٹورنامنٹ جیتنا لازمی

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ انتظامیہ مصباح الحق کی سربراہی میں پہلے سال متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے’’ پاکستان وے‘‘ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کو بلندیوں کی جانب لے کر جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے تاہم بعض نا قدین اس منصوبے کو دیوانے کا خواب قرار دے رہے ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گذشتہ دنوں پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، پلیئرز ڈیولپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق اور کوچنگ ڈیولپمنٹ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن نے قائد اعظم ٹرافی میں شریک چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کرکے انہیں پی سی بی کے وژن سے آگاہ کیا۔ اس وژن کے مطابق اگلے پانچ سال میں پاکستان ٹیم نے اپنی کارکردگی میں بہتری لاکر اسے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ تین ٹیموں میں جگہ حاصل کرنا ہے۔ وائٹ بال میں پاکستان کو آئی سی سی کا کم ازکم ایک ٹورنامنٹ جیتنا ہے ۔ جبکہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں شامل دس میں پانچ کھلاڑی پاکستان کے ہونے ہدف بھی پلان کا حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے حکام نے چھ ٹیموں کو بتایا کہ ڈپارٹمنٹ ٹیمیں بند ہونے کے بعد ایسو سی ایشن کی ٹیمیں بنانے سے سسٹم کو جاندار بنایا جارہا ہے جس میں کوالٹی کی اہمیت ہے جبکہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ روایتی کرکٹ کو چھوڑ کر جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ وہ کرکٹ جس کے ذریعے پاکستانی ٹیم دنیا کی بڑی ٹیموں کے ہم پلہ آسکتی ہے۔ ٹیموں کو کہا گیا کہ وہ فرسودہ سسٹم سے نکلیں اور وہ کرکٹ کھیلیں جو اس وقت کی ضرورت ہے۔ 

تازہ ترین