• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی چیلنجرز اور ڈائنامائٹس خواتین ٹی20 کے فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ڈائنا مائٹس اور پی سی بی چیلنجرز خواتین ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کےفائنل میں پہنچ گئیں۔فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے ڈائنا مائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ڈائنا مائٹس نے9 وکٹ پر 108 رنز بنائے ۔ ناہیدہ خان نے 26 ، عائشہ ظفر نے 18 ، عمیمہ سہیل نے 15 اور کائنات امتیاز نے 13 رنز بنائے ۔ فاطمہ ثناء، صبا نذیر ، ایمن انور اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز نے ہدف 4 گیندیں پہلے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ بسمعہ معروف 45 اور فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔ کائنات امتیاز نے دو جبکہ ڈیانا بیگ ، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ فاطمہ ثنا ءکو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین