• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملان کی ففٹی، انگلینڈ کو دوسرے ٹی20 میں کامیابی دلا دی

پارل(جنگ نیوز)ڈیوڈ ملان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے مات دیدی ۔ انگلینڈ نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اتوار کو پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے 147 رنز کا ہدف ایک گیند قبل چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ ڈیود ملان نے 40 گیندوں پر 55 رنز کی فتح گراننگز کھیلی، کپتان اوئن مورگن 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر جیسن رائے اور جوز بٹلر نے بالترتیب 14اور22 رنز بنائے۔ جونی بیئرسٹو 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بین اسٹوکس 16 رنز اسکور کرسکے۔ تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، انگیڈی دو وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل ہوم سائیڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، کوائنٹن ڈی کاک 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، ریزا ہینڈریکس 16، فاف ڈوپلیسی 11 ، وین ڈر ڈسان 25 رنز بنا سکے۔ لیگ اسپنر عادل راشد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تازہ ترین