• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیزاہٹ سیلز میں بھرپور اضافہ، 2500 بھرتیوں کا اعلان

لندن (پی اے) پیزاہٹ ڈلیوری اپنے تیزرفتار توسیعی منصوبوں کے نتیجے میں وبا کے دوران ٹیک اوے کی ڈیمانڈ میں بھرپور اضافہ کے بعد 2500سٹاف بھرتی کرے گا۔ سب سے بڑی فاسٹ فوڈ فرمس میں سے ایک کے ڈلیوری ونگ میں فی الوقت رولز کے لئے سٹاف بھرتی کیا جائے گا اور قابل ذکر گروتھ منصوبوں کے تحت اگلے تین سالوں میں تقریباً 2000 اضافی جابس تخلیق کی جائیں گی۔ پیزا ہٹ ڈلیوری کے جنرل منیجر نیل منہاس نے پی اے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بزنس اگلے تین سال کی مدت کے دوران 125 مزید مقامات پرسائٹس کے قیام کے لئے اپنے فٹ پرنٹ میں توسیع پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی گروتھ کی مضبوط رفتار سے چل رہے تھے مگر یہ واضح ہے کہ وبا نے ہماری پروڈکٹس کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ سال ہم نے اپنے پلیٹ فارم میں بھاری سرمایہ کاری کی تھی جس کا ایک واضح فرق سامنے آیا ہے۔ سال کے آغاز پر ہم حقیقتاً بہت اچھا بزنس کر رہے تھے اور اس میں لاک ڈائون کے آغاز سے انتہائی تیزی آگئی۔ یہ ہمارے لئے ایک انتہائی خوش قسمت چیلنج تھا جسے ہم نے قبول کیا مگر جس رفتار سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اسے ابھی پورا کیا جانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مسلسل اپنی ٹیم میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں۔ گروپ نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اس کی لائک۔ فار۔ لائک سیلز میں دگنا اضافہ ہوا ہے ، سال کے آغاز سے اکتوبر تک اس کی ڈلیوری سیلز 206.1 ملین پونڈز ہو چکی تھی۔ اسی اثنا میں 2020 پیزا ہٹ کی ریسٹورنٹ شاخ کے لئے ایک تکلیف دہ تجربہ تھا جب وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ستمبر میں 29 سائٹس بند کرکے 450 جابس ختم کر دی گئی تھیں۔

تازہ ترین