• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی سوناک کو اثاثہ جات اور مالی معاملات کی شفافیت پر سولات کا سامنا

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانوی چانسلر رشی سوناک کی اہلیہ کے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔برطانوی چانسلر رشی سوناک کے خاندان کی دولت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ رشی سوناک کی اہلیہ اثاثہ جا ت کی مالیت کے حوالے سے ملکہ برطانیہ سے بھی امیر نکلیں ‘رشی سوناک کو اپنے اثاثہ جات اور مالی معاملات کی شفافیت پر سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ا ن کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ خطیر سرمایہ اور اثاثہ جات کے مالک ہیں مگر سرکاری اندراج میں اس کا ذکر کہیں نہیں ملتا،اکشتا مرتی جس نے رشی سوناک سے 2009 میں شادی کی تھی، ہندوستان کے کامیاب ترین کاروباری افراد میں سے ایک کی بیٹی ہیں، ان کے والد نے ٹیکنالوجی کمپنی انفوسیس کی مشترکہ بنیاد رکھی، اور اس کے کمپنی میں اس کے حصص کی قیمت 430 ملین پائونڈز ہے جس کی وجہ سے وہ برطانیہ کی سب سے زیادہ دولت مند خواتین میں سرفہرست ہیں،سوناک وزارتی ضابطہ حیات کے پابند ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی ایسے معاشی مفادات کا اعلان کرنے کے بھی پابند ہیں جو ان سے برا ہ راست منسلک ہو اور عوا م کے ساتھ متصادم ہو سکتا ہو وزراء کو اپنی اہل خانہ کے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات خفیہ رکھنے پر بعض اوقات مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے مگر چانسلر رشی سوناک اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ کے اثاثہ جات کا سرکاری ریکار ڈمیں ذکر نہیں کیا گیا ،تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چانسلر کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی کئی معروف کمپنیاں ہیں، انفوسیس میں مشترکہ طور پر 1.7 بلین پائونڈز کی شیئر ہولڈنگ جس میں ہزاروںملازمین بھی شامل ہیں، اثاثہ جات کا حصہ ہیں، بھارت میں بھی بڑے کاروباری اداروں میں کھاتہ داری ہے ،برطانیہ میں پانچ کمپنیاں بھی فعال ہیں جہاں رشی سوناک کی اہلیہ براہ راست یا شیئر ہولڈر کے طو رپر حصہ دار ہیں، عوامی زندگی میں معیارات سے متعلق کمیٹی کے سابق چیئر ، سر الی سٹیئر گراہم جو برطانیہ کے پبلک آفس ہولڈرز کے لئے نگران کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سوناک اپنے اور اپنے قریبی خاندان کے مالی اثاثہ جات کا اعلان کرتے جو حکومتی پالیسی کے عین مطابق ہے رشی سوناک اور ان کی اہلیہ نے ان تبصروں کا براہ راست اب تک کوئی جواب نہیں دیا ۔

تازہ ترین