• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں انجماد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

لندن (پی اے) ایک لاکھ دستخطوں والی پٹیشن کے بعد یونینوں نے سول سروسز کی تنخواہوں کو منجمد کرنے کے بارے میں دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کردیا، سول سرونٹس کی تنخواہوں کو منجمد کرنے کے فیصلے کو واپس لینےکیلئے حکومت سے مطالبے والی پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کئے ہیں۔ پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین نے تنخواہوں کے انجماد کے ایک عشرے بعد سول سرونٹس کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کیلئے اپنی کمپین کی حمایت کے بعد پارلیمانی بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے کہا ہے کہ جب کہ سرکاری ملازمین اپنی پنشن کنٹری بیوشن کے لئے زائد ادائیگی کررہے ہیں۔ سول سروس کی تنخواہوں میں 10 سال کے دوران قدر کے لحاظ سے 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پی سی اے کے جنرل سیکرٹری مارک سرووٹکا نے کہا ہے کہ حمایت کا حصول بڑی کامیابی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ تنخواہوں میں انجماد کے خاتمے کیلئے عوامی حمایت پائی جاتی ہے۔ سول سروینٹس اور سرکاری ملازمین کووڈ 19 کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت کے مظاہرے اور لگن پر مناسب ادائیگی کے حق دار ہیں۔ پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کے سٹاف کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے کی حکومت کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی اور وہ تنخواہوں میں انجماد کا فیصلہ واپس لے۔ چانسلر رشی سوناک نے اسی ہفتے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کے باعث سرکاری شعبے میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین