• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ڈاکٹر عنصر حیات اور اہلیہ کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

مانچسٹر ( پ ر)برطانوی ڈاکٹر عنصر حیات اور ان کی مسزڈاکٹر عنصر حیات جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں نے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات کی جس میں گزشتہ برس کے ایم او یو پر پیش رفت اور تبادلہ خیالات کیا گیا۔اس موقع پر ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم ،پاکستانی نرسز کی ٹریننگ اور ہیلتھ پروگرام پر گفتگو ہوئی اور ان کی ابتداء اپنے آبائی گائوںڈنگہ کے قریب گاؤں گجو سے شروع کرنے کیلئے گورنر پنجاب کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی،دونوں ڈاکٹرز کااس موقع پر کہناتھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت ہم پر قرض ہے جسے ہمیں فرض سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔کیپشنبرطانوی ڈاکٹر عنصر حیات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کررہے ہیں
تازہ ترین