• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ مقبوضہ جولان پر تنقید

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے امریکی وزارت خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ شامی علاقوں کے دورے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا روفا نے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک پومپیو کے مقبوضہ وادی جولان کے دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پومپیو کا دورہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے حل طلب مسئلے کے حوالے سے امریکا کی نادانی کا واضح ثبوت ہے۔
تازہ ترین