• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،دہشت کی علامت قبضہ مافیا کا سرغنہ ریاض عرف جٹا گرفتار

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)لاہور پولیس نے بدنام زمانہ بدمعاش اور قبضہ مافیا کے سرغنہ اور گردونواح میں دہشت پھیلانے والا ملزم ریاض عرف جٹا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعمیرات کرانے والے مالکان کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتا تھا۔

ملزم ریاض عرف جٹا شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلاتا اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کنسٹرکشن کروانے والے مالکان کو بلیک میل کرتا اور بھتہ وصول کرتا تھا۔ 

ایس پی کینٹ کا کہنا تھاکہ ملزم کے خلاف قبضہ ، ناجائز اسلحہ سمیت تھانہ برکی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیٹینشن آرڈر حاصل کیے گئے ہیں۔

سربراہ لاہورپولیس محمد عمر شیخ کاکہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔شریف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

تازہ ترین