• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ممتاز ماہر تعلیم اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر غلام علی الانہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ کے بعد نیو سبزی منڈی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جس میں سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ، ماہرین تعلیم، مختلف شعبہ زندگی کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر غلام علی الانہ 15مارچ 1930ء کو ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی کے گائوں تارخواجہ میں پیدا ہوئے اور مختلف تعلیمی ادبی اداروں سے طویل عرصہ تک منسلک رہے، سندھی زبان کی اعلیٰ سطح پر ترویج کے لئے انہوں نے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، وہ کئی علمی ادبی کتب کے مصنف تھے، ڈاکٹر غلام علی الانہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی کے سربراہ اور سندھی لینگوئج اتھارٹی کے چیئرمین بھی رہے۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور سابق میئر حیدرآباد مولانا سید وصی مظہر ندوی کی خوشدامن زبیدہ خاتون اتوار کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس کی ڈاکٹر غلام مصطفی خان مسجد میں ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان نے پڑھائی اور تدفین بابن شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔

تازہ ترین