• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ،دنیا میں مزید 9ہزار ہلاکتیں،5لاکھ63ہزار کیسز

پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز) کورونا وائرس سے اب تک دنیابھر میں 14لاکھ 53ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 6کروڑ 21 لاکھ 50ہزارسے تجاوز کرگئی ہےجن میں سے 3 کروڑ95 لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،گزشتہ روز دنیا بھرمیں مزید 9ہزار259مریض چل بسے جبکہ 5 لاکھ 63ہزارسے زائد نئے کیسز دیکھے گئے، 24 گھنٹے کےدوران سب سےزیادہ اموات امریکا میں ایک ہزار 186،اٹلی میں 686 اور پولینڈ میں 599دیکھی گئیں،ادھر امریکا کےاعلیٰ سائنسدان انتھونی فائوچی نےخبردار کیاہےکہ امریکاکو کورونا وائرس کے شدید پھیلائو کے لیے تیار رہنا ہوگاکیوں کہ لاکھوں شہری ’’تھینکس گیونگ‘‘ چھٹیاں منا کرامریکا واپس آرہے ہیں، ہم لوگوںکو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتےلیکن یہ ایک حقیقت ہے۔

تازہ ترین