• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرنے والے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، عمران خان

مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرنے والے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، عمران خان


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈائون کامطالبہ کرنیوالے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،اپوزیشن رہنما مایوسی میں کوئی بھی راستہ اپنا سکتے ہیں،کورونا کے دوران ہمارا مقابلہ ایک ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کسی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری، دباؤ کا آخری حربہ بھی ناکام ہو گا این آر اونہیں ملے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کووڈ 19 کے دوران ہمارا مقابلہ ایک ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی سیاسی جدوجہد سے نہیں گزری، نہ کبھی کسی عام شہری کو درپیش مشکلات کے لیے کام کیا اور نہ ہی عام شہریوں کی بہتری کے لیے کسی راہ میں کوئی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ درحقیقت ان ’رہنماؤں‘ کو نہ صرف عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے بلکہ ان کے خاندان نے قومی دولت کو لوٹ کر عوام کو مزید غریب کیا ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ یہ ’رہنما‘ اپنی ویران حویلیوں میں شاہانہ طرز کی زندگیاں گزار رہے ہیں اور انہیں یہ پوزیشن صرف اپنے خاندانوں کی وجہ سے وراثت میں ملی ہے۔اپنے ٹو یٹ میں عمران خان نے لکھا کہ اب ان کا( اپوزیشن ) واحد مقصد صرف اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچانا ہے جس کا یہ بنیادی حصہ ہیں، یہ سب کچھ ان کی سیاست کا محورہے اور انہیں عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ساتھ ہی وزیراعظم نے لکھا کہ این آر او کے حصو ل میں مایوسی پر یہ کوئی بھی راستہ اپنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین